: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
شام،28اپریل(ایجنسی) شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں پیرس میں قائم ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم طبیبان ماورائے سرحد (ایم ایس ایف) کے زیر انتظام ایک اسپتال پر فضائی حملے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایم ایس ایف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں واقع اس اسپتال کی عمارت فضائی
حملے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔مرنے والوں میں تین ڈاکٹروں سمیت عملے کے ارکان اور مریض شامل ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اسپتال پر فضائی بمباری میں ستائیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔حلب کے ایک رضاکار گروپ شہری دفاع نے ہلاکتوں کی تعداد تیس بتائی ہے اور کہا ہے کہ ان میں بچوں کے امراض کےایک ماہر ڈاکٹر سمیت اسپتال کے عملے کے چھے ارکان شامل ہیں۔